Breaking News
گوگل میپس میں جیمنائی AI فیچر، اب پیدل اور سائیکل سوار بھی نیوی گیشن کے لیے استعمال کر سکتے ہیں
گوگل نے اپنی مشہور نیوی گیشن ایپ میپس میں جدید جیمنائی AI فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
یہ فیچر پہلی بار نومبر 2025 میں گاڑی چلانے والوں کے لیے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ وہ بغیر ہاتھ استعمال کیے نیوی گیشن حاصل کر سکیں۔
اب یہ سہولت پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے بھی دستیاب ہے، جس سے یہ AI-based چیٹ نیویگیشن اسسٹنٹ ہر قسم کے سفر میں مددگار ثابت ہوگا۔
گوگل نے بتایا ہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اور iOS ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا، تاہم ویب ورژن میں یہ سہولت نہیں ملے گی۔