World

امریکا سے جوہری مذاکرات کی راہ ہموار، ایرانی صدر نے بات چیت شروع کرنے کی منظوری دے دی

امریکا سے جوہری مذاکرات کی راہ ہموار، ایرانی صدر نے بات چیت شروع کرنے کی منظوری دے دی
۱۶۴ دن پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن اور ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد ایران اور امریکا کے تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق صدر نے متعلقہ حکام کو جوہری فائل پر امریکا سے بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کا حکم دیا ہے، تاہم تاحال مذاکرات کے مقام اور تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے فریم ورک اور طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آئندہ دنوں میں سفارتی عمل مزید واضح ہو جائے گا۔

 

دوسری جانب ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ قطر، ترکیہ اور مصر ثالثی کے لیے انتظامات مکمل کر رہے ہیں۔

 

یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کے پاس وقت محدود ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں