اقوامِ متحدہ جاؤں گا، گرفتاری کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ رواں سال نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ وہ نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی جانب سے گرفتاری سے متعلق بیان پر فکر مند نہیں ہیں، تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ میئر شہر میں نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میئر تمام نیویارک والوں کے نمائندہ ہیں، خواہ وہ یہودی ہوں، عیسائی ہوں یا مسلمان، لیکن وہ ایک گروہ کو دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے نیویارک میں جمعرات کو ہونے والے چاقو حملوں کا بھی حوالہ دیا، جن میں ایک مشتبہ شخص نے مختلف مقامات پر ایک یہودی اور ایک ایشیائی شہری کو زخمی کیا تھا، اور دعویٰ کیا کہ ان واقعات کے بعد نیویارک میں یہودی برادری خوف کا شکار ہے۔