انٹرٹینمنٹ - 03 فروری 2026
راؤ عبدالکریم آئی جی پنجاب اور عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے مقرر
پاکستان - 03 فروری 2026
لاہور: حکومت نے راؤ عبدالکریم کو انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ شب آئی جی پنجاب کے عہدے کے لیے تین نام وفاق کو ارسال کیے تھے، جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم شامل تھے۔
نئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کا تعلق 24ویں کامن سے ہے۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے 1996 میں پولیس سروس آف پاکستان میں بطور اے ایس پی شمولیت اختیار کی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی اور کمانڈنٹ پولیس کالج کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
راؤ عبدالکریم ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں اور قصور و جھنگ میں بطور ڈی پی او فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے آئی جی پنجاب کے طور پر تین سال سے زائد مدت مکمل کی اور 24 فروری 2023ء سے 2 فروری 2026ء تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں۔
دریں اثنا، ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دیکھیں

