دنیا - 14 مارچ 2026
بسنت، عدلیہ اور عمران خان کی صحت: علیمہ خان کے اہم بیانات
پاکستان - 04 فروری 2026
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات عمران خان کی وجہ سے ممکن ہو رہی ہیں اور بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھرا نظر آئے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے عدالتی کارروائی پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ججوں کی حالت بے بسی کی عکاس ہے اور انہیں معلوم ہے کہ سزا سنانا ہی مقدر ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ غریب پولیس اہلکاروں کو عدالت میں جھوٹا بیان دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور عوام کو عدلیہ سے انصاف کی توقع کے بجائے پیغام مل رہا ہے کہ موجودہ نظام میں عوام کی امید کی کوئی گنجائش نہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز کے اجلاس بلائے گئے ہیں تاکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔
عمران خان کی صحت کے حوالے سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف ان کا میڈیکل چیک اپ کریں، کیونکہ شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے وہ عدالت میں پٹیشن نہیں دائر کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ فیملی کو ابھی تک عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی، اور بیرسٹر گوہر خان سے بات کے بعد واضح ہوا کہ بانی کی ایک آنکھ دو ہفتے تک دھندلی رہی۔
علیمہ خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بانی کا معائنہ ان کے ذاتی ڈاکٹر کریں۔
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، اور ان کی بیرون ملک جانے اور فنڈ ریزنگ کی درخواستیں عدالت نے مسترد کر دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیشہ اپنی طبیعت کے مسائل کو ہلکا لیتے ہیں۔
دیکھیں

