پاکستان - 04 فروری 2026
رجنی کانت نے صفائی کرنے والی خاتون کی ایمانداری پر سونے کی چین سے نوازا
انٹرٹینمنٹ - 04 فروری 2026
بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت نے ایک صفائی کرنے والی خاتون کو اس کی ایمانداری پر سونے کی چین کا تحفہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ چنئی میں ایک مندر کے قریب سڑک کی صفائی کے دوران پدما نامی خاتون نے طلائی زیورات سے بھرا ایک بیگ اٹھایا اور فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے زیورات کے مالک کو تلاش کر کے بیگ واپس کر دیا اور پدما کی ایمانداری کے اعتراف میں تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے اسے ایک لاکھ بھارتی روپے کا انعام دیا۔
اس خبر سے متاثر ہو کر جنوبی ہندی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت نے پدما سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس کی ایمانداری کے اعتراف میں سونے کی چین کا تحفہ دیا۔
اداکار کی ٹیم نے اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس پر مداحوں نے رجنی کانت اور پدما دونوں کی تعریف کی۔
دیکھیں

