پاکستان - 04 فروری 2026
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب دوبارہ نمبر 1 آل راؤنڈر، بیٹرز میں بابراعظم کی تنزلی
کھیل - 04 فروری 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب ایک بار پھر نمبر ون ٹی 20 آل راؤنڈر بن گئے، جبکہ سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
محمد نواز ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، اور شاداب خان 13 درجے بہتری کے بعد 26 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور جوز بٹلر تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے، صائم ایوب 8 درجے ترقی کے بعد 28 ویں نمبر پر آئے، اور قومی کپتان سلمان علی آغا 12 درجے ترقی کے بعد 29 ویں نمبر پر آ گئے۔
سابق کپتان بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 34 ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ فخر زمان 5 درجے تنزلی کے بعد 74 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکھرورتی پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے ابرار احمد دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے اور افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
محمد نواز نے 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کی، شاہین آفریدی 5 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آئے، جبکہ شاداب خان 33 درجے ترقی کے بعد 72 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
دیکھیں

