World

نمبر بلاک کرنے پر تنازع، گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو چاقو مار کر قتل کر دیا

نمبر بلاک کرنے پر تنازع، گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو چاقو مار کر قتل کر دیا
۲۰۲ دن پہلے

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک افسوسناک واقعے میں 23 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق روشنی سوریہ کی 25 سالہ کمتا پرساد سوریہ سے چھ ماہ قبل انسٹاگرام پر دوستی ہوئی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہو گئی۔

 

رپورٹس کے مطابق روشنی اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے اس کے گھر پہنچی جہاں کسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

 

جھگڑے کے دوران روشنی نے غصے میں آ کر تیز دھار چاقو کمتا پرساد کے سینے میں گھونپ دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 

اہل خانہ نے کمتا پرساد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ 

 

پولیس تفتیش میں سامنے آیا کہ چند روز قبل کمتا نے روشنی کا فون نمبر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا، جس پر لڑکی کو شبہ ہوا کہ وہ کسی اور لڑکی سے تعلقات رکھتا ہے۔

 

پولیس نے ملزمہ روشنی سوریہ کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں