Pakistan

دہشتگردی ناقابلِ قبول، کسی دہشتگرد یا سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

دہشتگردی ناقابلِ قبول، کسی دہشتگرد یا سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
۱۷۲ دن پہلے

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور اس میں ملوث دہشتگردوں یا ان کے سہولت کاروں کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری داخلی سکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

 

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور فوج، فرنٹیئر کور اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔


کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں