Pakistan
قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونےکی ہدایت
پشاور ہائی کورٹ میں قائدِاعظم نامی شہری کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللّٰہ خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہری ایک تاجر ہے اور اس کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران نادرا کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک قرار دیے جانے کے باعث بلاک کیا گیا۔
عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کے حل کے لیے نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو۔