Pakistan

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے
۱ منٹ پہلے

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے۔ 

 

وہ سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔

 

 انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا۔

 

 ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی قومی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں