Pakistan
نواز شریف کینسرانسٹیٹیوٹ امید کی نئی کرن بنے گا،مریم نواز
ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب نوشی اور غیر صحت مند طرزِ زندگی کینسر کی بنیادی وجوہات ہیں، جن سے بچاؤ کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ لاہور میں قائم ہونے والا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس کے فعال ہونے سے کینسر کے مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔