بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 05 فروری 2026

ممبئی: بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر روہت شیٹی کی رہائش گاہ جوہو، ممبئی میں اتوار کے روز فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کر لی ہے۔

 

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 7.62 ملی میٹر گولیاں استعمال کرتے ہوئے پروڈیوسر کے گھر پر پانچ فائر کیے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ سے منسلک ایک آن لائن اکاؤنٹ پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ حملہ گینگ کے ارکان سبھم لونکر، آرزو بشنوئی، ہری باکسر اور ہرمن شانڈو نے انجام دیا۔

 

فارنزک رپورٹ کے انتظار کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو پونے میں حراست میں لیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے ممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

 ملزمان پر شوٹر کی مدد کرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔

 

فائرنگ کے واقعے کے بعد روہت شیٹی کے گھر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پروڈیوسر نے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو گھر آنے سے منع کیا ہے۔