پاکستان - 06 فروری 2026
سام سنگ نے گلیکسی ایس 21 سیریز کے لیے اپ ڈیٹس بند کر دیے
تازہ ترین - 06 فروری 2026
لاہور: سام سنگ نے اپنی مشہور گلیکسی ایس 21 سیریز کے لیے اب مزید اینڈرائیڈ اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کرنا بند کر دی ہیں۔
یہ فونز 2021 میں متعارف کرائے گئے تھے اور کمپنی نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ چار سال تک اہم اینڈرائیڈ اپ گریڈ اور پانچ سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس دستیاب رہیں گی۔
اب یہ مدت ختم ہو چکی ہے۔
ٹیک ریڈار کے مطابق سام سنگ نے اپنا آفیشل سیکیورٹی اپ ڈیٹ ویب پیج اپ ڈیٹ کرتے ہوئے گلیکسی ایس 21، ایس 21 پلس اور ایس 21 الٹرا کو اپنی فہرستوں سے ہٹا دیا ہے۔
اب فونز کو نئے فیچرز یا سافٹ ویئر اپ ڈیٹس نہیں ملیں گے اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس نہ ملنے کی وجہ سے یہ فون ہیکرز کے لیے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، کچھ وقت کے بعد یہ فونز کچھ ایپس کی سپورٹ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
دیکھیں

