اے این ایف کی کارروائیوں میں 60.84 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

news-banner

پاکستان - 06 فروری 2026

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف چھ کارروائیاں کرتے ہوئے 60.84 کلوگرام منشیات برآمد کیں اور 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

اے این ایف ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، سیالکوٹ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کی گئیں، جن کے دوران 45 کلوگرام چرس، 14.4 کلوگرام افیون، 1.4 کلوگرام ہیروئن، 800 گرام آئس، اور 10 گرام ویڈ بھی قبضے میں لی گئی۔

 

مزید برآں، ایک کارروائی کے دوران 630 گرام وزنی 105 ہیروئن بھرے کیپسولز بھی برآمد کیے گئے۔ 

 

اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔