کاروبار - 12 فروری 2026
چیک باؤنس کیس: راجپال یادیو نے واجب الادا رقم کا آدھا حصہ ادا کر دیا، وکیل کا دعویٰ
انٹرٹینمنٹ - 12 فروری 2026
بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو نے اپنے مالی دیوالیہ پن کے مقدمے میں واجب الادا رقم کا نصف ادا کر دیا ہے، یہ دعویٰ ان کے قانونی نمائندے بھاسکر اپادھیے نے کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکیل نے جمعرات کو سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی کیونکہ انہیں دائر شدہ ضمانت پر دوسرے فریق کو جواب دینا تھا۔
راجپال کے منیجر نے کہا کہ وہ تہاڑ جیل میں اداکار سے ملاقات کریں گے اور ادائیگی کے حوالے سے ان سے ہدایات لیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ادائیگی کے بارے میں جوابات غالباً پیر کو سامنے آئیں گے۔
منیجر نے واضح کیا کہ جو رقم سرمایہ کاری کے مقصد کے لیے لگائی گئی تھی، اس سے انکار نہیں کیا گیا۔ پہلے بھی جب رقم کی واپسی کی بات ہوئی تھی تو کمپنی نے رقم لینے سے انکار کر دیا تھا۔
2012 کے معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں، جس کی تین ماہ کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔
اب تک پانچ کروڑ میں سے ڈھائی کروڑ ادا کیے جا چکے ہیں۔
منیجر نے کہا، "راجپال یادیو کو رقم کس نے دی، یہ خاندانی معاملہ ہے۔
میں خود جیل جاؤں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ یہ کام کس طرح کرنا ہے۔
اب دیکھتے ہیں عدالت پیر کو کیا فیصلہ کرتی ہے۔"
راجپال یادیو نے دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت پر متعدد چیک باؤنس مقدمات کے سلسلے میں پولیس کے سامنے خود کو پیش کیا تھا۔
2010 میں اداکار نے اپنی فلم اتا پتا لاپتہ بنانے کے لیے قرض لیا تھا، جسے واپس کرنے سے وہ قاصر رہے۔
2018 میں ایک مجسٹریٹ عدالت نے اداکار اور ان کی اہلیہ کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی، جسے 2019 میں سیشن عدالت نے برقرار رکھا۔
2024 میں دہلی ہائی کورٹ نے دونوں کو عارضی ریلیف دیا اور تصفیے کے لیے وقت دیا، مگر اداکار قرض کی ادائیگی میں ناکام رہے۔
سنگل جج بنچ جسٹس سوارنا کانتا شرما نے متعدد مواقع دینے کے باوجود اداکار کے طرز عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے تصفیے کی شرائط پوری نہیں کیں۔
دیکھیں

