کاروبار - 12 فروری 2026
پاکستان نے ای او 2 سیٹلائیٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کر دیا
تازہ ترین - 12 فروری 2026
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل 2 (ای او 2) سیٹلائیٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کر دیا۔
یہ سیٹلائیٹ چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے لانچ کیا گیا اور پاکستان کی زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق ای او 2 پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی مہارت کی علامت ہے اور یہ منصوبہ بندی، وسائل کے انتظام اور اسٹریٹجک فیصلوں کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔
اس لانچ سے پاکستان کے سیٹلائیٹس کے بیڑے میں اضافہ ہوگا اور مشاہدات کی تسلسل اور درستگی میں بہتری آئے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ای او 2 قدرتی آفات کے انتظام، قدرتی وسائل کی نگرانی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگی، اور یہ پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ لانچ سپارکو کے ای او 1 سیٹلائیٹ کے بعد ہوا ہے، جسے جنوری 2025 میں لانچ کیا گیا تھا۔
ای او 1 بھی چین کے ایک مرکز سے لانچ کیا گیا اور اسے ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت، شہری منصوبہ بندی، خوراک اور پانی کے انتظام میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
دیکھیں

