تازہ ترین - 13 فروری 2026
سینئر اداکارہ عابدہ بیگ مالی مشکلات کا شکار، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی درخواست
انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
پاکستان کی سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے مالی مشکلات کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عابدہ بیگ کو آبدیدہ دیکھا گیا۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 35 سال فن کی خدمت کی، جبکہ ان کے مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے بھی 40 سال شوبز انڈسٹری کے لیے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ذاتی دکھ اور گھریلو مشکلات کے باوجود ہمیشہ اپنے پیشے کو ترجیح دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ شدید مشکلات سے گزر رہی ہیں، ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور ان کا گھر بھی چھن گیا ہے۔
مالی حالات ایسے نہیں کہ وہ کرائے کا مکان لے سکیں۔
عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ان کا واحد اثاثہ ان کا گھر تھا، لہٰذا انہیں رہائش کے مسئلے میں فوری مدد فراہم کی جائے۔
دیکھیں

