بجلی نرخوں میں تبدیلی کا بوجھ غریب طبقے پر نہ ڈالا جائے: آئی ایم ایف

news-banner

کاروبار - 14 فروری 2026

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ تبدیلیوں پر مشاورت کر رہا ہے، تاہم ان فیصلوں کا بوجھ کم اور متوسط آمدنی والے افراد پر نہیں پڑنا چاہیے۔


 آئی ایم ایف نے واضح کیا کہ مجوزہ اقدامات کا جائزہ میکرو اکنامک استحکام اور مہنگائی پر ممکنہ اثرات کے تناظر میں لیا جائے گا۔


بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے بجلی نرخوں میں بڑی تبدیلیاں مہنگائی بڑھا سکتی ہیں، جبکہ یہ اقدامات پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے توسیع شدہ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کی شرائط پوری کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 

 آئی ایم ایف کے مطابق پاور سیکٹر میں وصولیوں اور نقصانات پر قابو پا کر گردشی قرضوں میں اضافے کو پروگرام اہداف کے اندر رکھا گیا ہے۔