میٹا اسمارٹ گلاسز میں متنازع چہرہ شناخت ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

news-banner

تازہ ترین - 14 فروری 2026

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی سے متعلق سنگین خدشات کے باوجود اپنے اسمارٹ گلاسز میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

 

نیویارک ٹائمز کے مطابق ’نیم ٹیگ‘ نامی یہ فیچر اسمارٹ چشمہ پہننے والے افراد کو اُن لوگوں کی شناختی معلومات فراہم کرے گا جن پر وہ نظر ڈال رہے ہوں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ایک اندرونی میمو میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے صارفین کی سیکیورٹی اور ذاتی پرائیویسی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

 

مزید بتایا گیا ہے کہ میٹا امریکا میں جاری سیاسی صورتحال کے تناظر میں اس فیچر کو متعارف کرانے کو ممکنہ طور پر فائدہ مند سمجھ رہی ہے۔ 

 

میمو میں یہ بھی ذکر ہے کہ مصنوعات کو ایسے وقت لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جب بعض سول سوسائٹی گروپس، جو کمپنی کی مخالفت کر سکتے ہیں، دیگر معاملات میں مصروف ہوں۔