پاکستان - 14 فروری 2026
عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی
پاکستان - 14 فروری 2026
سابق وزیراعظم عمران خان، جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، کو اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ بات گزشتہ روز ہوئی، تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
وفاقی وزیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں سے بات کی۔
جیل حکام نے بھی بیان جاری کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو اپنے بچوں سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیٹوں سے 30 منٹ سے زائد وقت تک بات کی۔
قاسم اور سلیمان اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔
دیکھیں

