پاکستان - 14 فروری 2026
راجن پور اور کچے کے علاقے مکمل طور پر ڈاکوؤں سے پاک، حکومت کی رِٹ بحال ہو گئی: وزیراعلیٰ مریم نواز
پاکستان - 14 فروری 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور کچے کے علاقوں کو 100 فیصد ڈاکوؤں سے کلیئر کر دیا گیا ہے اور ان علاقوں میں ریاست کی رِٹ مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچے میں ڈاکوؤں نے خوف کی فضا قائم کر رکھی تھی اور ہنی ٹریپ جیسے جرائم عام تھے، تاہم فیصلہ کن آپریشن کے بعد صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔
آپریشن میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاک فوج، رینجرز اور سندھ پولیس نے باہمی تعاون سے حصہ لیا جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سرویلنس کا مؤثر استعمال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق اس کارروائی کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور 500 سے زائد ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے جن میں سکول، کالج، ہسپتال، ٹیکنیکل ادارے، گرین بس سروس اور زرعی سہولیات شامل ہیں تاکہ مقامی آبادی کو روزگار اور بہتر زندگی میسر آ سکے۔
دیکھیں

