پاکستان - 14 فروری 2026
سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 26 دہشت گرد گرفتار
پاکستان - 14 فروری 2026
لاہور: سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 26 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایک ماہ کے دوران 286 کارروائیاں کی گئیں جن میں لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، راجن پور اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔
کارروائیوں کے دوران القاعدہ اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹس اور نقدی برآمد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گرد کارروائیاں کر کے عوام میں خوف پھیلانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
دیکھیں

