پاکستان - 14 فروری 2026
کراچی میں سپر ہائی وے پر المناک حادثہ، آئل ٹینکر اور بس کے تصادم میں 14 افراد جاں بحق
پاکستان - 14 فروری 2026
کراچی: کراچی کے سپر ہائی وے پر موٹر وے ایم 9 پر آئل ٹینکر، مسافر بس اور دیگر گاڑیوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بری طرح متاثر رہی جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جاوید عالم اوڈھو نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی اقدامات اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔
دیکھیں

