پاکستان - 14 فروری 2026
دوہری شہریت رکھنے والے برطانوی شہریوں کے لیے سخت قوانین نافذ
دنیا - 14 فروری 2026
برطانیہ: برطانیہ کے ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ 25 فروری 2026 کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے شہری صرف برطانوی پاسپورٹ کے ذریعے ہی برطانیہ داخل ہو سکیں گے۔
بصورتِ دیگر انہیں پرواز، فیری یا ٹرین پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئے قواعد کے تحت تمام مسافروں کے لیے ’الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن‘ لازمی ہوگی جس کی فیس 16 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔
اگر کوئی شخص اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ سے سفر کرنا چاہے تو اسے 589 پاؤنڈ کا ’سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ‘ حاصل کرنا ہوگا، جسے بہت سے افراد مہنگا اور غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔
ہوم آفس کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل بارڈر سسٹم کے تحت سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے ہے، تاہم کئی خاندان اور یورپی شہری اس فیصلے سے پریشان ہیں۔
یورپی حقوق کی تنظیم ’دی تھری ملین‘ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مہنگے سرٹیفیکیٹ کے بجائے سستا اور آسان متبادل بنایا جائے۔
دیکھیں

