16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

news-banner

کاروبار - 14 فروری 2026

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بُری خبر ہے کہ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ 

 

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اوگرا قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔ 

 

وزیراعظم سے منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جو 16 فروری سے نافذ العمل ہوگا۔