پاکستان - 14 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دے دیا
کھیل - 14 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈکپ کے 23ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے لیے 153 رنز کا ہدف مقرر کیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکاٹش ٹیم 19.4 اوورز میں 152 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
کپتان رچی بیرنگٹن 49 اور مائیکل جونز 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جوفرا آرچر اور لیام ڈوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں آج تک کسی یورپی ٹیم کے ہاتھوں شکست نہیں کھا سکی۔
دیکھیں

