پاکستان - 14 فروری 2026
کم عمری میں تعلیمی دباؤ ذہنی صحت پر طویل مدتی اثرات ڈال سکتا ہے
تازہ ترین - 14 فروری 2026
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نوعمر افراد پر تعلیمی دباؤ ان کی ذہنی صحت پر گہرے اور طویل مدتی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 15 سال کی عمر میں زیادہ تعلیمی دباؤ کا سامنا کرنے والے افراد ابتدائی جوانی تک ڈپریشن کا شکار ہونے کے زیادہ امکانات رکھتے ہیں۔
مزید برآں، یہ دباؤ خود کو نقصان پہنچانے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بھی منسلک ہے، اور یہ رجحان 24 سال کی عمر تک برقرار رہ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے حد سے زیادہ دباؤ سنگین نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔
دیکھیں

