ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

news-banner

کھیل - 15 فروری 2026

میچ پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا گیا۔ 

 

پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتان نے ٹاس پر ہاتھ نہیں ملایا۔

 

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

 

  • بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے۔
  •  
  • ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
  •  
  • 15ویں اوور میں تلک ورما 25 رنز بنا کر 126 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اگلی ہی گیند پر ہارڈک پانڈیا بغیر رن کے آؤٹ ہوئے، دونوں صائم ایوب کے شکار۔
  •  
  • بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بنا کر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
  •  
  •  دیگر وکٹیں: دوبے 27، اکشر پٹیل صفر۔
  •  

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

 

ہدف کے تعاقب میں پاکستان 114 رنز بنا کر 18 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔

 

  • پاکستانی ٹیم میں عثمان خان نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے، شاداب خان 14 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
  •  

بھارت کی جانب سے ہارڈک پانڈیا، ورون چکرورتی، جسپریت بھمرا اور اکشر پٹیل نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ تلک ورما اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

پاکستان کی پلئینگ الیون: صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق۔


بھارت کی ٹیم میں دو تبدیلیاں: ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادو کو شامل کیا گیا۔