دکان، ہوٹل، کلب، اسپتال اور بیوٹی پارلرز سمیت تمام کاروبار ایف بی آر نظام سے لازمی منسلک ہوں گے

news-banner

کاروبار - 19 فروری 2026

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر اپنے ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پوائنٹ آف سیلز (POS) مشین سے وابستہ تمام کاروباری ادارے ایف بی آر کے مرکزی نظام کے ساتھ جوڑے جائیں گے۔ 

 

اس کا اطلاق ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، میرج ہالز اور کلبز پر بھی ہوگا، جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر اور کارگو سروسز بھی اس عمل کا حصہ ہوں گی۔

 

اسی طرح بیوٹی پارلرز، سلمِنگ سینٹرز، بیوٹی کلینکس، ہیئر ٹرانسپلانٹ سینٹرز، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنز کے کاروبار بھی ایف بی آر نظام سے منسلک ہوں گے۔

 

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ لیبارٹریز، ویٹرنری ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک اور ایکسرے سینٹرز، پرائیویٹ اسپتال، پرائیویٹ کنسلٹنٹس، ہیلتھ کلبز، سوئمنگ پولز، فٹنس سینٹرز اور ملٹی پرپز کلبز بھی اس دائرہ کار میں آئیں گے۔

 

مزید برآں، بڑے کلبز جیسے کراچی جمخانہ، رائل پام، چناب کلب، اسلام آباد کلب اور لاہور جمخانہ کو بھی نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ 

 

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور کاسٹ اینڈ مینجمنٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی اس عمل میں شامل ہوں گی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے جہاں ماہانہ فیس کم از کم 1000 روپے ہے، وہ بھی ایف بی آر کے نظام سے منسلک ہوں گے۔ 

 

انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت یہ نظام سے وابستگی بنیادی شرط ہوگی اور تمام متعلقہ کاروباروں کو پوائنٹ آف سیلز مشین نصب کرنا لازمی ہوگا۔