تازہ ترین - 26 فروری 2026
نوبیل یافتہ نیورو سائنسدان رچرڈ ایکسل ایپسٹین سے تعلق سامنے آنے پر مستعفی
دنیا - 26 فروری 2026
بوگوٹا: کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ نوبیل انعام یافتہ نیورو سائنسدان رچرڈ ایکسل نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلق سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی کے معروف دماغی تحقیقاتی مرکز میں بطور شریک ڈائریکٹر اپنی ذمہ داری سے الگ ہو کر اپنی لیبارٹری میں تحقیق اور تدریس پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔
نئی جاری ہونے والی ایپسٹین فائلز میں ان کا تعلق سامنے آیا، جس کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔
79 سالہ سائنسدان نے کہا کہ وہ زکر مین مائنڈ برین اینڈ بی ہیویئر انسٹی ٹیوٹ میں قیادت کے منصب سے دستبردار ہو کر تحقیقی اور تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دیں گے۔
دیکھیں

