World

امریکا میں بھارتی شہریوں سے متعلق آن لائن سروے میں تشویش کا اظہار

امریکا میں بھارتی شہریوں سے متعلق آن لائن سروے میں تشویش کا اظہار
۱ منٹ پہلے

امریکا میں بھارتی شہریوں سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے کیے گئے ایک آن لائن سروے نے بحث چھیڑ دی ہے، جس میں 81.9 فیصد شرکاء نے قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کے مقابلے میں غیر قانونی میکسیکن تارکینِ وطن کو ترجیح دی۔

 

سوشل میڈیا سروے میں مجموعی طور پر 48 ہزار 318 افراد نے حصہ لیا، جبکہ صرف 18.1 فیصد نے قانونی بھارتی شہریوں کی حمایت کی۔

 

رپورٹ میں امریکی سرزمین پر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی شہری نکھل گپتا کا معاملہ بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

 

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 20 نومبر کو امریکی عدالت نے نکھل گپتا کو 19 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں