دنیا - 27 فروری 2026
صبر کی حد ختم ہو چکی، ہر جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
پاکستان - 27 فروری 2026
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب کسی بھی جارحیت کا کھلا اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیرِ دفاع نے افغان طالبان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کسی دور دراز خطے سے نہیں آئیں بلکہ ہمسایہ ہیں اور زمینی حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بہادر افواجِ پاکستان بھارتی پراکسی طالبان اور افغان جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، اور دشمن کی شکست یقینی ہے، ان شاء اللہ۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کو بھارتی اثر و رسوخ کے تحت دے دیا اور دنیا بھر کے دہشتگرد عناصر کو اکٹھا کر کے دہشتگردی کو برآمد کرنا شروع کر دیا۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالات کو معمول پر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم طالبان نے امن کے بجائے پراکسی کردار اختیار کیا جس سے خطے کا استحکام متاثر ہوا۔
دیکھیں

