Pakistan

گوجرانوالہ میں نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق

گوجرانوالہ میں نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق
۱ منٹ پہلے

گوجرانوالہ میں سمن آباد چنگی کے قریب نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی۔

 

 پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ولیمے کی تقریب میں جاتے ہوئے پیش آیا۔

 

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی شادی ایک روز قبل ہوئی تھی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

 

مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جن میں لڑکی کی ایک دوست بھی شامل ہے۔

 

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم اہلِ خانہ نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔ 

 

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں