Pakistan

ایمرجنسی اور گورنر راج کو 14 دن ہوگئے، حکومت نے کوئی واضح لائحہ عمل نہیں دیا، شوکت یوسفزئی

ایمرجنسی اور گورنر راج کو 14 دن ہوگئے، حکومت نے کوئی واضح لائحہ عمل نہیں دیا، شوکت یوسفزئی
۱ منٹ پہلے

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو 14 دن گزر چکے ہیں، لیکن حکومت نے اب تک کوئی واضح لائحہ عمل پیش نہیں کیا۔

 

پشاور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی پالیسیوں اور نااہلی کے باعث ملک مشکلات کا شکار ہے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ معیشت قرضوں پر چل رہی ہے جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

 

شوکت یوسفزئی نے تحریک انصاف کے لیے سیاسی گنجائش فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں پُرامن احتجاج دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

 

انہوں نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت بیرسٹر گوہر کی قیادت میں متحد ہے۔

 

 ان کے مطابق مذاکرات کی راہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے ذریعے نکل سکتی ہے۔ 

 

انہوں نے پارٹی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی اور الزام لگایا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے پہلے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں