آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ایران کا نیا سپریم لیڈر کون ہوگا اور انتخاب کیسے ہوگا؟

news-banner

دنیا - 01 مارچ 2026

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک میں نئی مذہبی و سیاسی قیادت کے انتخاب کا آئینی عمل شروع ہو گیا ہے، جو ایران کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

 

ایران کے آئین کے مطابق فوری طور پر ایک عبوری لیڈرشپ کونسل قائم کر دی گئی ہے جو عارضی طور پر ریاستی امور چلائے گی۔

 

 اس کونسل میں صدر مسعود پزشکیان، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژه‌ای اور نگہبان کونسل کا ایک منتخب رکن شامل ہوتا ہے۔

 

ایرانی قانون کے تحت حتمی فیصلہ 88 رکنی مجلس خبرگان کرے گی، جو منتخب شیعہ علماء پر مشتمل ادارہ ہے اور نئے سپریم لیڈر کا انتخاب اس کی آئینی ذمہ داری ہے۔

 

ممکنہ جانشینوں میں مجتبیٰ خامنہ ای کا نام زیرِ غور بتایا جا رہا ہے، تاہم ایران میں قیادت کی منتقلی کا عمل خفیہ مشاورت کے ذریعے انجام پاتا ہے، اس لیے حتمی امیدوار کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

 

ایران کی تاریخ میں اس نوعیت کی قیادت کی منتقلی اس سے قبل 1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کے انتقال کے بعد ہوئی تھی۔