دنیا - 02 مارچ 2026
ایران پر حملے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش
کاروبار - 02 مارچ 2026
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی جس سے سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید فروخت کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس 15 ہزار سے زائد پوائنٹس گر کر تقریباً ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس تک آ گیا۔
شدید اتار چڑھاؤ اور بھاری نقصان کے باعث ٹریڈنگ کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا، تاہم بعد ازاں کاروبار دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سٹاک مارکیٹس دباؤ کا شکار رہیں، ممبئی سٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 967 پوائنٹس گر گیا، جاپانی مارکیٹ میں 1.9 فیصد کمی جبکہ خلیجی ممالک کی مارکیٹس میں بھی نمایاں مندی دیکھی گئی۔
دیکھیں

