World

ہتھیار نہ ڈالنے پر موت کا سامنا ہوگا، ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ

ہتھیار نہ ڈالنے پر موت کا سامنا ہوگا، ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ
۱۷۶ دن پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو انہیں سنگین نتائج اور موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں چار ہفتوں سے زائد جاری رہ سکتی ہیں اور امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 

 انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا اور کارروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی۔

 

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل امریکی مفادات کیلئے خطرہ تھے اور پاسدارانِ انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دی۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ ایران میں سینکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کئی اہم شخصیات کو بھی ہلاک کیا گیا۔

 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور جنگ کے بعد ایران میں جمہوری نظام کے قیام کی امید ظاہر کی۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں