لبنان میں 31 شہادتیں، امریکی طیارہ گرنے کی اطلاعات، ٹرمپ کی مذاکرات پیشکش مسترد

news-banner

دنیا - 02 مارچ 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال مزید شدت اختیار کر گئی ہے جہاں لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد شہید جبکہ 149 زخمی ہو گئے، جبکہ خطے بھر میں دھماکوں اور میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

 

ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے، جس کے جواب میں اسرائیل نے بیروت پر شدید بمباری کی۔

 

تہران، دوحہ، دبئی اور ابوظہبی میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

 

 ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کویت میں امریکی ایف-15 طیارہ تباہ ہو گیا، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے صرف تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت مذاکرات پر آمادہ ہے اور بات چیت کی پیشکش کی، لیکن ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار کرتے ہوئے واشنگٹن پر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا الزام عائد کیا۔

 

دوسری جانب خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں جبکہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔