Breaking News

پوپ لیو کی ہدایت: پادریوں کو خطبات میں اے آئی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے

پوپ لیو کی ہدایت: پادریوں کو خطبات میں اے آئی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے
۱۹۷ دن پہلے

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کیتھولک پادریوں کو اپنے خطبات لکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

شیکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ لیو، جو امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے مسیحی پیشوا ہیں، نے پادریوں سے کہا کہ وہ اپنا دماغ اور سوچ استعمال کریں نہ کہ AI پر انحصار کریں۔ 

 

یہ ریمارکس 19 فروری کو روم کے ڈایوسیس کے کلرجی کے ساتھ ایک بند کمرہ میٹنگ میں دیے گئے۔

 

میٹنگ کی تفصیلات اگلے دن سامنے آئیں اور Vatican News میں رپورٹ کی گئیں۔ 

 

اجلاس کے دوران پوپ نے کہا کہ وعظ دینا دراصل ایمان بانٹنے کا نام ہے اور مصنوعی ذہانت کبھی بھی اس کام کو حقیقی معنوں میں انجام نہیں دے سکتی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں