Business

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند
۱۷۴ دن پہلے

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

پیر کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا اور یہ عارضی طور پر 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، تاہم بعد میں 79 ڈالر پر آ گئی۔

 

تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک نے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔ 

 

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تنازع طویل ہوا تو تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

 

ادھر آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، ایران نے بند کر دیا ہے۔ 

 

برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب کم از کم تین جہازوں پر حملے کی اطلاعات ہیں، جبکہ 150 سے زائد ٹینکرز خلیجی پانیوں میں لنگر انداز ہو کر منتظر ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں