Business
کاروبار ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر 50 لاکھ تک جرمانہ
کاروباری افراد کی طرف سے اپنے کاروبار کو ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر سخت جرمانے اور سزائیں مقرر کر دی گئی ہیں، جن کے تحت 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
فنانس ایکٹ کے تحت کاروبار کی نگرانی، ٹریکنگ، رپورٹنگ یا فروخت و پیداوار کے ریکارڈ کے لیے ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر سخت جرمانوں اور کاروباری احاطہ سیل کرنے کی سزا مقرر کر دی گئی ہے۔
فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت جو شخص اپنے کاروبار کو ایف بی آر یا اس کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ مقررہ مدت کے اندر مربوط نہیں کرے گا، اس پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔
پہلی سزا عائد ہونے کے ایک ماہ بعد بھی خلاف ورزی جاری رکھنے کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک دوسرا جرمانہ عائد ہوگا۔