سونے کی اونچی چھلانگ؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج اچانک قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں 137 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 495 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 746 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 169 روپے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 146 روپے کی سطح پر آ گئی۔