Business

ایک سال کے دوران پیازاور ٹماٹر کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ

ایک سال کے دوران پیازاور ٹماٹر کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ
۱ دن پہلے

ایک سال کے دوران پیاز کی قیمت میں 132 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پیاز 132.52 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد اور پیٹرول 27.65 فیصد مہنگا ہوا۔

 

ایک سال میں کیلے 17.66 فیصد اور مٹن 15.98 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ بیف کی قیمت میں 13.54 فیصد اضافہ ہوا۔

 

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں آلو 30 فیصد، چینی 19.10 فیصد اور چکن 17.68 فیصد سستا ہوا۔ ایک سال میں انڈوں کی قیمتوں میں 17.41 فیصد کمی ہوئی، جبکہ دال چنا 13 فیصد سے زائد سستی ہوئی۔ دال مسور کی قیمت میں 12.29 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی ہوئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں