کاروبار - 03 مارچ 2026
شاداب خان کپتانی کے لیے برا انتخاب نہیں، متبادل بھی محدود ہیں: شاہد آفریدی
کھیل - 03 مارچ 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کے لیے برا انتخاب نہیں، خصوصاً موجودہ حالات میں جب کپتانی کے مضبوط متبادل کم نظر آتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب خان اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان طویل ورکنگ ریلیشن شپ کپتانی کے فیصلوں پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے، بشرطیکہ موجودہ کوچنگ سیٹ اپ برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شاداب خان اور مائیک ہیسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایک ساتھ خاصا وقت گزارا ہے، جو باہمی ہم آہنگی اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے ایک اہم عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔
شاہد آفریدی کے مطابق اس وقت پاکستان کے پاس کپتانی کے لیے کوئی واضح اور مضبوط متبادل موجود نہیں، اس لیے شاداب خان کو قیادت دینا ایک قابلِ غور آپشن ہے۔
تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کپتان بننے کے ساتھ شاداب کو اپنی کارکردگی میں تسلسل بھی دکھانا ہوگا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاداب خان ٹیم کا اہم ستون ہیں، مگر قیادت کے منصب پر رہتے ہوئے انہیں ایسی پرفارمنس دینی ہوگی کہ تنقید کی گنجائش کم سے کم رہ جائے۔
دیکھیں

