دنیا - 04 مارچ 2026
پنجاب بھر میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم جاری، لاکھوں مستحقین مستفید
پاکستان - 04 مارچ 2026
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے اور امدادی رقم مستحق افراد تک بغیر کسی قطار یا پریشانی کے براہِ راست ان کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے۔
ان کے مطابق نگہبان رمضان دسترخوان پروگرام کے تحت اب تک 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد افطاری سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ صوبے بھر میں شہریوں کو مجموعی طور پر 26 لاکھ سے زائد نگہبان کارڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 23 لاکھ سے زائد نگہبان کارڈز گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں جن میں سے تقریباً 19 لاکھ 68 ہزار کارڈز کی رقم وصول بھی کی جا چکی ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مریم کو بتائیں ایپ کے ذریعے 13 ہزار 892 شہریوں کو فی کس 10 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ترقیاتی منصوبے پورے پنجاب میں بلا امتیاز جاری ہیں اور ترقی کا معیار اب صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ دیگر اضلاع تک بھی پھیل چکا ہے۔
دیکھیں
