World

جوہری مذاکرات پر سخت تنقید، سفارتی کشیدگی میں اضافہ

جوہری مذاکرات پر سخت تنقید، سفارتی کشیدگی میں اضافہ
۱۹۵ دن پہلے

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جوہری مذاکرات کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کو سنجیدہ سفارتکاری کے بجائے رئیل اسٹیٹ ڈیل کی طرح چلایا گیا۔

 

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیوں نے حقائق کو دھندلا دیا ہے اور جب غلط معلومات حقیقت پر غالب آ جائیں تو مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

 

 انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ مذاکراتی عمل کے دوران کشیدگی بڑھا کر سفارتکاری کو نقصان پہنچایا گیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران فوجی کارروائیوں نے بات چیت کے ماحول کو متاثر کیا اور غیر حقیقت پسندانہ توقعات کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔

 

دوسری جانب سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران میں سیاسی تبدیلی سے متعلق مبینہ منصوبوں اور اپوزیشن و کرد گروہوں سے روابط کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں