Business

اوگرا: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود

اوگرا: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود
۲۰۰ دن پہلے

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

 

اوگرا کے ترجمان نے شہریوں سے کہا ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

 

ترجمان کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں