ترکیے میں شادی کی تقریب مرکزِ نگاہ بن گئی، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہے کو 65 لاکھ لیرا تحفے میں ملے

news-banner

دنیا - 04 جولائی 2025

ترکیے کے مشرقی صوبے وان میں ایک شادی کی تقریب مقامی و بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں دلہا اور دلہن کو تحائف سے نوازنے کی تقریب 5 گھنٹے تک جاری رہی۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کو تقریباً 2 کلوگرام سونا اور دلہے کو 65 لاکھ ترک لیرا بطور تحفہ دیے گئے۔ شادی کی تقریبات میں نہ صرف مقامی افراد بلکہ بیرون ملک سے بھی مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

رپورٹ کے مطابق دو روز تک جاری رہنے والی اس تقریب میں مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے جبکہ 9 ہزار افراد کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شادی کی شاندار تقریبات اور قیمتی تحائف نے اس جوڑے کی شادی کو ایک یادگار موقع بنا دیا۔