ممبئی میں لاوڈ اسپیکر پر اذان کی پابندی کے بعد مساجد ڈیجیٹلائز، ’آن لائن اذان‘ ایپ متعارف

news-banner

دنیا - 04 جولائی 2025

بھارتی شہر ممبئی میں انتہا پسند حکومت کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی کے بعد مقامی مساجد نے ڈیجیٹل حل اپنا لیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی چھ مساجد نے نئی موبائل ایپ 'آن لائن اذان' کے ذریعے نمازیوں تک بروقت اذان پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔ اس ایپ کو تامل ناڈو کی ایک کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے، جو رجسٹرڈ مساجد سے اذان کی براہِ راست آڈیو اسٹریم فراہم کرتی ہے۔

 

ایپ کے ذریعے مسلمان کسی بھی جگہ، خاص طور پر گھروں میں یا پُرسکون ماحول میں اذان سن سکتے ہیں۔ رمضان جیسے اہم مواقع پر یہ ایپ خصوصی اہمیت اختیار کر گئی ہے، کیونکہ ان دنوں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مزید پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔

 

خیال رہے کہ ممبئی میں جنوری 2025 میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر تمام مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے تھے، اور اب صرف مذہبی تہواروں کے موقع پر عارضی اجازت دی جاتی ہے۔

 

یہ اقدام بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں، پر بڑھتی پابندیوں کا ایک اور اظہار تصور کیا جا رہا ہے۔